أَحَادِيثُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 79
79- سیدنا سعد بن ابی وقاص کے صاحبزادے مصعب بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے والد کے پہلو میں نماز ادا کی، تو میں نے اپنے دونوں ہاتھ گھٹنوں کے درمیان رکھ لئے انہوں نے مجھے ایسے کرنے سے منع فرمایا اور ارشاد فرمایا: ہم پہلے ایسے کیا کرتے تھے، پھر ہمیں اس سے منع کردیا گیا (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کردیا)
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري: 790، ومسلم: 535، وأبو يعلى الموصلي فى ”مسنده“: 812، وصحيح ابن حبان: 1873، 1874، 1882»
|