أَحَادِيثُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 72
72- جابر بن سمرہ سوائی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے یہ کہے ہوئے سنا: اللہ کی قسم! اہل کوفہ نے تمہاری ہر معاملے میں شکایت کی ہے، یہاں تک کہ انہوں نے یہ بھی بیان کیا ہے تم انہیں صحیح طریقے سے نماز نہیں پڑھاتے ہو، تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! ظہر اور عصر کی نماز میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقہ نماز کے مطابق، نماز پڑھانے کے حوالے سے، میں ان کے ساتھ کوتاہی نہیں کرتا۔ میں پہلی دور رکعات طویل ادا کرتا ہوں اور آخری دو رکعات کچھ مختصر کردیتا ہوں۔
راوی کہتے ہیں۔ تو میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا: ”تمہارے بارے میں یہی گمان تھا۔ تمہارے بارے میں یہی گمان تھا۔“ تخریج الحدیث: «إسناد صحيح، والحديث متفق عليه، وأخرجه البخاري 755، 758، ومسلم 453 وأخرجه أبو يعلى الموصلي فى ”مسنده“: 692، 693، وفي صحيح ابن حبان: 1859، 1937، 2140»
|