أَحَادِيثُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 75
75- ابن عیاش نامی راوی کہتے ہیں: سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے عہد حکومت میں دو آدمیوں نے جو اور چھلکے کے بغیر جو کا لین دین کیا، تو سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں دو آدمیوں نے تازہ اور خشک کھجوروں کا لین دین کیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”تازہ کھجور جب خشک ہوجائے تو، کیا کم ہوجاتی ہے؟“ لوگوں نے جواب دیا: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ ٹھیک نہیں ہے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، أخرجه مالك فى الموطأ، برقم: 1233، وابن حبان فى صحيحه برقم: 4997، 5003، والحاكم فى مستدركه برقم: 2277، 22782279 2280، 2296، والنسائي فى المجتبى، برقم: 4549، 4550، والنسائي فى الكبرى، برقم: 5991، 6091،6092، وأبو داود فى سننه، برقم: 3359، 3360، وأحمد فى مسنده، برقم: 1534، 1563، وأبو يعلى فى مسنده: برقم: 712 713، 825»
|