مسند الحميدي کل احادیث 1337 :حدیث نمبر

مسند الحميدي
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے منقول روایات
حدیث نمبر: 79
Save to word اعراب
79 - حدثنا الحميدي، ثنا سفيان، ثنا ابو يعفور، عن مصعب بن سعد بن ابي وقاص قال صليت إلي جنب ابي فطبقت فنهاني وقال «قد كنا نفعله فنهينا يعني النبي صلي الله عليه وسلم» 79 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، ثنا أَبُو يَعْفُورَ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قَالَ صَلَّيْتُ إِلَي جَنْبِ أَبِي فَطَبَّقْتُ فَنَهَانِي وَقَالَ «قَدْ كُنَّا نَفْعَلُهُ فَنُهِينَا يَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»
79- سیدنا سعد بن ابی وقاص کے صاحبزادے مصعب بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے والد کے پہلو میں نماز ادا کی، تو میں نے اپنے دونوں ہاتھ گھٹنوں کے درمیان رکھ لئے انہوں نے مجھے ایسے کرنے سے منع فرمایا اور ارشاد فرمایا: ہم پہلے ایسے کیا کرتے تھے، پھر ہمیں اس سے منع کردیا گیا (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کردیا)

تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري: 790، ومسلم: 535، وأبو يعلى الموصلي فى ”مسنده“: 812، وصحيح ابن حبان: 1873، 1874، 1882»

مسند الحمیدی کی حدیث نمبر 79 کے فوائد و مسائل
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:79  
فائدہ:
تطبیق کا مفہوم یہ ہے کہ رکوع میں دونوں ہاتھوں کو ملاکر انگلیوں میں انگلیاں ڈال کر رانوں کے درمیان رکھنا۔ پہلے رکوع اس طرح کیا جاتا تھا لیکن پھر یہ طریقہ منسوخ ہو گیا، اور اب رکوع کی حالت میں دونوں ہاتھوں کو گھٹنوں پر اس طرح رکھا جائے جس طرح گھٹنوں کو پکڑا جا تا ہے۔ (سنن ابی داود: 730، سندہ صحیح - جامع ترمذی: 304)
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 79   


https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.