أَحَادِيثُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 67
67- عامر بن سعد اپنے والد محترم سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مسلمانوں میں سب سے بڑا مجرم وہ ہوتا ہے، جو کسی ایسے معاملے کے بارے میں سوال کرے، جسے حرام قرار نہیں دیا گیا تھا، اور پھر اس کے سوال کرنے کی وجہ سے وہ لوگوں کے لئے حرام قرار دے دیا جائے۔“
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، أخرجه البخاري 7289، ومسلم: 2358، وأخرجه أبو يعلى الموصلي فى ”مسنده“: 761، وصحيح ابن حبان: 110، وابوداود: 4610، تحفة الأشراف: 3892، وأحمد: 378/1 برقم: 1539»
|