أَحَادِيثُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا علی ابن ابو طالب رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 51
51- سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جنازے کے لیے ایک مرتبہ کھڑے ہوئے پھر دوبارہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ عمل نہیں کیا۔
امام حمیدی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: سفیان بعض اوقت اس روایت کو ابونجیح اور لیث کے حوالے سے مجاہد کے حوالے سے ابومعمر سے نقل کرتے تھے، تو جب ہم نے اس پر مشتبہہ کیا، تو انہوں نے ابن ابونجیح کی روایت میں ابومعمر کو بھی شامل کردیا وہ لفظ ”حدثنا“ صرف اس وقت استعمال کرتے تھے، جب دونوں راویوں میں سے ہر ایک نے لفظ ”حدثنا“ استعمال کیا ہو۔ تخریج الحدیث: «إسنادہ صحيح، وأخرجه أبو يعلى الموصلي فى ”مسنده“::231/1 برقم: 266، صحیح مسلم/الجنائز 962، وابوداو: 3175، سنن النسائی/الجنائز 81 2001، سنن الترمذی/الجنائز 52 1044، سنن ابن ماجہ/ الجنائز 35 1544، تحفة الأشراف: 10276، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/ الجنائز 11 33، مسنده احمد 1/82، 83، 131، 138 صحیح»
|