أَحَادِيثُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ سیدنا علی ابن ابو طالب رضی اللہ عنہ سے منقول روایات حدیث نمبر 55
55- سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فیصلہ دیا ہے، عینی (حقیقی) بھائی ایک دوسرے کے وارث ہوں گے۔ علاقی (ماں کی طرف سے) بھائی ایک دوسرے کے وارث نہیں ہوں گے۔
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه أبو يعلى الموصلي فى ”مسنده“:: 625، 300، والترمذي: 2095، 2094 وابن ماجه: 2715، تحفة الأ شراف: 10043، وقد أخرجه: مسنده احمد 1/79، 131، 144، سنن الدارمي/الفرائض 28 - 3027 حسن»
|