مسند الصحابة بعد العشرة 17. حَدِیث سَعد مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ - جو سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام ہیں - کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کچھ کھجوریں پیش کیں، لوگ ایک ساتھ دو دو تین تین کھجوریں اٹھا اٹھا کر کھانے لگے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس طرح ملا کر نہ کھاؤ (بلکہ ایک ایک کر کے کھاؤ)۔“
حكم دارالسلام: صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف، أبو عامر الخزاز سيء الحفظ والحسن البصري مدلس وقد عنعن.
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کیا کرتے تھے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان کی خدمت سے بہت خوش ہوتے تھے، اس لئے ایک مرتبہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”ابوبکر! سعد کو آزاد کر دو۔“ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہمارے پاس گھر کے کام کاج کرنے والا کوئی اور نہیں ہے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم سعد کو آزاد کر دو، عنقریب تمہارے پاس قیدی آیا چاہتے ہیں۔“
حكم دارالسلام: إسناده ضعيف، لضعف أبى عامر الخزاز ولعنعنة الحسن.
|