كِتَابُ الرَّسَائِلِ كتاب الرسائل 531. بَابُ: كَيْفَ أَنْتَ؟ یہ پوچھنا کہ تم کیسے ہو؟
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے سنا: انہیں ایک آدمی نے سلام کہا اور انہوں نے سلام کا جواب دیا، پھر اس آدمی سے پوچھا: تمہارا کیا حال ہے؟ اس نے کہا: میں آپ کے سامنے اللہ کی تعریف کرتا ہوں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں تم سے یہی جواب چاہتا تھا۔
تخریج الحدیث: «صحيح الإسناد موقوفًا ثبت مرفوعًا: أخرجه مالك فى الموطأ: 961/2 و ابن المبارك فى الزهد: 205 و ابن أبى الدنيا فى الشكر: 93 - الصحيحة: 2952»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|