كِتَابُ أَهْلِ الْكِتَابِ كتاب أهل الكتاب 514. بَابُ مَنْ سَلَّمَ عَلَى الذِّمِّيِّ إِشَارَةً ذمی کو اشارے سے سلام کرنا
علقمہ رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے ذمی چوہدریوں کو اشارے سے سلام کیا۔
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه ابن أبى شيبة: 25866 - أنظر الصحيحة: 704»
قال الشيخ الألباني: صحيح
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ ایک یہودی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا تو اس نے کہا: السام علیکم (تمہیں موت آئے)، صحابۂ کرام نے سلام کا جواب دیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس نے تو السام علیکم کہا ہے۔“ یہودی کو پکڑا گیا تو اس نے اعتراف کر لیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم بھی اس کے جواب میں ایسے ہی کہو۔“
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه الترمذي، كتاب تفسير القرآن: 3301 و مسلم: 2163 و أبوداؤد: 5207 و النسائي فى الكبرىٰ: 10147 و ابن ماجه: 3697 مختصرًا»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|