كِتَابُ أَهْلِ الْكِتَابِ كتاب أهل الكتاب 521. بَابُ إِذَا سَلَّمَ عَلَى النَّصْرَانِيِّ وَلَمْ يَعْرِفْهُ اگر عیسائی کو لاعلمی میں سلام کہہ لیا تو؟
عبدالرحمٰن بن محمد رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما ایک عیسائی کے پاس سے گزرے تو اسے سلام کہا اور اس نے جواب بھی دیا۔ بعد ازاں انہیں بتایا گیا کہ وہ تو عیسائی ہے۔ جب انہیں یہ علم ہوا تو اس کے پاس گئے اور فرمایا: میرا سلام مجھے واپس کرو۔
تخریج الحدیث: «حسن: أخرجه عبدالرزاق: 19458 و البيهقي فى شعب الإيمان: 8906 - أنظر الإرواء: 1274»
قال الشيخ الألباني: حسن
|