كِتَابُ الْعُطَاسَ والتثاؤب كتاب العطاس والتثاؤب 429. بَابُ قِيَامِ الرَّجُلِ لِلرَّجُلِ الْقَاعِدِ بیٹھے ہوئے آدمی کے لیے کسی آدمی کا کھڑا ہونا
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم بیمار ہوئے تو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے ہوئے تھے اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ لوگوں کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تکبیرات پہنچا رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے التفات فرمایا تو دیکھا کہ ہم کھڑے ہو کر نماز پڑھ رہے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بیٹھنے کا اشارہ فرمایا تو ہم بیٹھ گئے، پھر ہم نے بیٹھ کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا میں نماز ادا کی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا تو فرمایا: ”فارس اور روم کی طرح تم لوگ نہ کرنے لگ جاؤ کہ وہ لوگ اپنے بادشاہوں کے سامنے کھڑے رہتے ہیں، اور ان کے بادشاہ بیٹھے رہتے ہیں۔ ایسا مت کرو۔ اپنے ائمہ کی اقتدا کرو۔ اگر امام کھڑے ہو کر نماز ادا کرے تو تم بھی کھڑے ہو کر پڑھو، اور اگر وہ بیٹھ کر پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر پڑھو۔“
تخریج الحدیث: «صحيح: صحيح مسلم، الصلاة، ح: 413 و ابن ماجه: 1240»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|