كِتَابُ الِانْبِسَاطِ إِلَى النَّاسِ كتاب الانبساط إلى الناس 122. بَابُ الدَّالِّ عَلَى الْخَيْرِ خیر کے کام کی راہنمائی کرنے والے کی فضیلت
سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ خلاف عادت میری سواری چلنے سے عاجز آ گئی ہے، لہٰذا آپ مجھے کوئی سواری دے دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے پاس سواری نہیں ہے، لیکن تم فلاں آدمی کے پاس جاؤ شاید وہ تمہیں سواری دے دے۔“ چنانچہ وہ اس کے پاس گیا تو اس نے اسے سواری دے دی۔ اس نے آ کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اطلاع دی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی خیر کے کام پر راہنمائی کی اس کے لیے بھی عمل کرنے والے کے برابر اجر ہے۔“
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه مسلم، الإمارة، باب فضل إعانة الغازي فى سبيل الله..........: 1893 و أبوداؤد: 5129 و الترمذي: 267 - الصحيحة: 1660»
قال الشيخ الألباني: صحيح
|