كِتَابُ صِلَةِ الرَّحِمِ كتاب صلة الرحم 31. بَابُ لا تَنْزِلُ الرَّحْمَةُ عَلَى قَوْمٍ فِيهِمْ قَاطِعُ رَحِمٍ ایسی قوم پر اللہ کی رحمت نازل نہیں ہوتی جس میں قطع رحمی کرنے والا ہو
سیدنا عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے بیان کرتے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ کی رحمت اس قوم پر نازل نہیں ہوتی جس میں قطع رحمی کرنے والا ہو۔“
تخریج الحدیث: «ضعيف: أخرجه البخاري فى التاريخ الكبير: 14/4، المروزي فى البر والصلة: 136 و الطبراني فى الكبير كما فى جامع المسانيد: 6018 و البيهقي فى الشعب: 7590، الضعيفة: 1456»
قال الشيخ الألباني: ضعیف
|