كتاب اللباس و الزينة لباس اور زینت اختیار کرنے کا بیان عورتوں کو مسجد میں خوشبو لگا کر جانے کی ممانعت
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کی اہلیہ زینب رضی اللہ عنہا نے بیان کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی نماز عشاء پڑھنے آئے تو وہ خوشبو نہ لگائے۔“
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب الصلاة، باب خروج النساء الي المساجد الخ، رقم: 444، 443. سنن نسائي، كتاب الزينة، باب النهي للمراة ان تشهد الصلاة الخ، رقم: 5129. مسند احمد: 363/6. صحيح ابن خزيمه، رقم: 1680. صحيح الجامع الصغير، رقم: 634.»
|