كتاب اللباس و الزينة لباس اور زینت اختیار کرنے کا بیان جسم پر گودنے اور گدوانے کی ممانعت
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس ایک عورت لائی گئی جو کہ گودنے کا کام کرتی تھی، انہوں نے فرمایا: میں تمہیں اللہ کی قسم دیتا ہوں، کیا تم میں سے کسی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے (اس کے متعلق) سنا ہے؟ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں کھڑا ہوا تو عرض کیا: امیر المؤمنین! میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا ہے، انہوں نے فرمایا: تم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا سنا ہے؟ میں نے کہا: میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”تم نہ گودنے کا کام کرو، اور نہ گدواؤ۔“ (سوئی کے ساتھ جسم پر نشان لگا کر رنگ بھرنا)۔
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب اللباس، باب المستوشمة، رقم: 5946. سنن نسائي، كتاب الزينة، باب الموتژمات الخ، رقم: 5106.»
|