كتاب اللباس و الزينة لباس اور زینت اختیار کرنے کا بیان جس جگہ گھنٹی ہو وہاں رحمت کے فرشتے نہیں آتے
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس قافلے میں گھنٹی ہو، وہ رحمت کے فرشتوں کی رفاقت سے محروم ہوتا ہے۔“
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب اللباس، باب كراهة الكلب والجرس فى السفر، رقم: 2113. سنن ابوداود، كتاب الجهاد، باب فى تعليق الاجراس، رقم: 2555. سنن ترمذي: 1703. مسند احمد: 414/2.»
|