كتاب اللباس و الزينة لباس اور زینت اختیار کرنے کا بیان عورتوں کے لباس کا دامن ٹخنوں سے نیچے ہونا چاہیے
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں کے دامن کے متعلق فرمایا: ”ایک بالشت“ میں نے عرض کیا: تب تو ان کی پنڈلیاں ظاہر ہو جائیں گی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو پھر ایک ہاتھ (کافی ہے)۔“
تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب اللباس، باب فى قدر الذيل، رقم: 4119، 4117. سنن ترمذي، ابواب اللباس، باب جر ذيول النساء، رقم: 1731. سنن ابن ماجه، رقم: 3581. مسند احمد: 5/2. قال الشيخ الالباني: صحيح.»
|