كتاب الصوم روزوں کے احکام و مسائل حجاج کرام کے لیے عرفات میں روزہ رکھنے کی ممانعت
سیدہ ام الفضل رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے عرفہ کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں دودھ بھیجا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نوش فرمایا۔
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الصوم، باب صوم يوم عرفة، رقم: 1988. مسلم، كتاب الصيام، باب استحباب الفطر للحاج يوم عرفه، رقم: 1124. سنن ابوداود، رقم: 2441.»
|