كتاب الصوم روزوں کے احکام و مسائل رمضان کے روزے اور عید الفطر اجتماعی عبادت ہے
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا روزہ اس دن ہے جب تم (چاند دیکھ کر) روزہ رکھو اور تمہاری عیدالفطر اس دن ہے جس دن تم (رمضان مکمل کر کے) روزہ رکھنا بند کر دیتے ہو۔“
تخریج الحدیث: «سنن ابوداود، كتاب الصيام، باب اذا اخطا القوم الهلال، رقم: 2324. سنن ترمذي، ابواب الصوم، باب الصوم يوم تصومون والفطر الخ، رقم: 697. سنن ابن ماجه، رقم: 1660. قال الشيخ الالباني: صحيح.»
|