كتاب الزكوٰة زکوٰۃ کے احکام و مسائل نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا صدقہ کھانے سے انکار
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کسی کے گھر کا کھانا پیش کیا جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے متعلق پوچھتے، اگر بتایا جاتا کہ یہ ہدیہ ہے تو آپ تناول فرماتے، اور اگر کہا جاتا کہ صدقہ ہے تو پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: ”کھاؤ“ اور آپ تناول نہ فرماتے۔
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب اللقطة، باب اذا وجد ثمرة فى الطريق: رقم: 2432. مسلم، كتاب الزكاة، باب قبول النبى الهدية ورده الصدقه: 1077. مسند احمد: 406/2.»
|