ہجرت اور غزوات بیان میں کعبہ کے اردگرد سے (موجود) بتوں کو نکالنا۔
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں داخل ہوئے اور وہاں کعبہ کے گرد تین سو ساٹھ بت رکھے ہوئے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں اپنے ہاتھ میں موجود لکڑی چبھوتے اور فرماتے جاتے تھے کہ ”حق آیا اور جھوٹ (باطل) مٹ گیا اور جھوٹ مٹنے والا ہے“ (الاسراء: 81) اور جھوٹ نہ بناتا ہے کسی کو نہ لوٹاتا ہے (بلکہ دونوں اللہ جل جلالہ کے کام ہیں)۔ ابن ابی عمر نے اتنا زیادہ کیا کہ ”یوم فتح (مکہ) کے دن (ایسا کیا)“۔
|