نکاح کے مسائل اللہ تعالیٰ کے قول ((ترجی من تشائ منھن ....)) کے متعلق۔
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں ان عورتوں پر بہت غیرت کرتی تھی جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی جان ہبہ کر دیتی تھیں۔ اور میں کہتی تھی کہ عورت اپنی جان کو کیسے ہبہ کرتی ہو گی؟ پھر جب یہ آیت اتری کہ ”اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم )! جس کو آپ چاہیں اپنے سے دور رکھیں اور جس کو آپ چاہیں اپنے پاس جگہ دیں اور جس کو علیحدہ کیا ہے اس کو طلب کر لیں“ تو میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ اللہ کی قسم میں دیکھتی ہوں کہ وہ اللہ تعالیٰ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آرزو کے موافق جلد حکم فرما دیتا ہے۔
|