جنازہ کے مسائل قبروں پر بیٹھنا اور ان کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنے کا بیان۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر کوئی ایک انگارے پر بیٹھے جو اس کے کپڑوں کو جلا دے اور اس کی کھال تک (اس کا اثر) پہنچے، تو بھی قبر پر بیٹھنے (یعنی مجاوری کرنے) سے بہتر ہے۔
سیدنا ابومرثد غنوی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہ قبر پر بیٹھو اور نہ اس کی طرف نماز پڑھو۔
|