جنازہ کے مسائل اللہ تعالیٰ کا فرمان ((یثبت اﷲ الذین آمنوا ....)) قبر کے بارے میں ہے۔
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ آیت ”اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو پکی بات پر قائم رکھتا ہے“ قبر کے عذاب کے بارے میں اتری ہے۔ میت سے پوچھا جاتا ہے، تیرا رب کون ہے؟ وہ کہتا ہے کہ میرا رب اللہ تعالیٰ ہے اور میرے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے اس قول ”اللہ تعالیٰ ایمان والوں کو دنیا اور آخرت میں پکی بات پر قائم رکھتا ہے“ سے یہی مراد ہے۔
|