کھانے کے احکام ومسائل खाने पीने के बारे में انگلیوں کو (پونچھنے سے پہلے) چاٹنا اور چوسنا۔
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی کھائے تو اپنے ہاتھ کو نہ پونچھے جب تک (انگلیاں) خود نہ چاٹ لے یا کسی دوسرے کو چٹا نہ دے۔“
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں ہمارے پاس (کھانے کے بعد ہاتھ صاف کرنے کے لیے) رو مال نہ ہوتا۔ بس یہی ہماری ہتھیلیاں تھیں۔ بازو، پاؤں وغیرہ (انھیں رگڑ لیتے اور نماز پڑھ لیتے، وضو نہ کرتے)
|