کھانے کے احکام ومسائل खाने पीने के बारे में پتلی روٹی (کھانے کا بیان) اور کھانے کی میز پر کھانے کا بیان۔
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پتلی روٹی اور بھنی ہوئی بکری کبھی نہیں کھائی یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ سے مل گئے۔
سیدنا انس رضی اللہ عنہ ہی ایک روایت میں کہتے ہیں کہ میں نہیں جانتا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی چھوٹی چھوٹی رکابیوں (پیالیوں، ڈشوں یا پلیٹوں) میں کھایا ہو یا پتلی روٹی کبھی کھائی ہو یا کبھی (کھانے کی) میز پر کھایا ہو۔“
|