مختصر صحيح بخاري
کھانے کے احکام ومسائل
انگلیوں کو (پونچھنے سے پہلے) چاٹنا اور چوسنا۔
حدیث نمبر: 1907
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں ہمارے پاس (کھانے کے بعد ہاتھ صاف کرنے کے لیے) رو مال نہ ہوتا۔ بس یہی ہماری ہتھیلیاں تھیں۔ بازو، پاؤں وغیرہ (انھیں رگڑ لیتے اور نماز پڑھ لیتے، وضو نہ کرتے)