ہبہ کے بیان میں कुछ भेंट करने के बारे में مشرکوں کو تحفہ دینا درست ہے۔
سیدہ اسماء بنت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں میری ماں میرے پاس آئی اور وہ مشرکہ تھیں۔ (میں نے نہ اس کو گھر آنے دیا اور نہ اس کا تحفہ قبول کیا)۔ اس کے بعد میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے فتویٰ دریافت کیا۔ میں نے یہ بھی کہا کہ میری ماں محبت سے میرے پاس آئی ہے تو کیا میں اپنی ماں کے ساتھ اچھا سلوک کروں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں تم اپنی ماں کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔“
|