غلاموں کو آزاد کرنے کا بیان ग़ुलामों को मुक्त करने के बारे में مشرک غلام کا آزاد کرنا۔
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے دور جاہلیت میں سو غلام آزاد کیے تھے اور سو اونٹ لوگوں کو سواری کے لیے دیئے تھے پھر وہ جب مسلمان ہوئے تو انھوں نے سو اونٹ سواری کے لیے لوگوں کو دیے اور سو غلام آزاد کیے تو سیدنا حکیم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ یا رسول اللہ! آپ بتائیے کچھ کام میں دور جاہلیت میں کرتا تھا اور ان کو عبادت سمجھتا تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: ”تم جس قدر عبادت کر چکے ہو ان سب کے ساتھ اسلام لائے ہو۔“ (یعنی ان کا بھی ثواب ملے گا) یہ حدیث کتاب الزکوٰۃ میں گزر چکی ہے۔
|