غلاموں کو آزاد کرنے کا بیان ग़ुलामों को मुक्त करने के बारे में اگر کوئی شخص اس غلام یا لونڈی کو آزاد کر دے جو دو یا زیادہ آدمیوں کے درمیان مشترک ہو۔
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنا حصہ کسی غلام میں سے آزاد کر دے اور اس کے پاس اس قدر مال ہو کہ (پورے) غلام کی قیمت تک پہنچ جائے تو کسی عادل کی تجویز سے غلام کی قیمت لگوا لی جائے اور اس غلام کے حصہ داروں کو ان کے حصوں کی قیمت دے دی جائے اور اس کی طرف سے وہ غلام پورا آزاد کر دیا جائے اور اگر اس قدر مال نہ ہو تو وہ غلام جس قدر آزاد ہو چکا ہے اسی قدر آزاد رہے گا۔“
|