کاشتکاری کا بیان खेती-बाड़ी के बारे में جب شخص (کسی سے) کہے کہ کھجور (وغیرہ) کے درختوں کی خدمت تو اپنے ذمہ لے لے (اور پھل میں تو میرا شریک رہے گا، تو کیا درست ہے؟)۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ انصار نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی کہ ہم لوگ اپنے باغات اپنے اور اپنے مہاجرین بھائیوں کے درمیان تقسیم کر لیتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔“ تب انھوں نے (مہاجرین سے) کہا کہ تم محنت کرو اور ہم پھلوں تمہیں میں شریک کر لیں گے تو مہاجرین نے کہا کہ اچھا! ہم نے سنا اور ہم (اس پیش کش کو) قبول کرتے ہیں۔
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ تمام اہل مدینہ سے زیادہ کاشت ہمارے ہاں ہوتی تھی ہم کھیت کرایہ پر لیا کرتے تھے، کرایہ کے بدلے اس کھیت کا ایک خاص حصہ مالک زمین کے نام کر دیا جاتا تھا (کہ جو کچھ اس میں پیدا ہو اس کو وہ زمین کے کرایہ میں لے لے) تو کبھی اس حصہ پر کوئی آفت آ جاتی تھی (اس وجہ سے اس میں کچھ پیدا نہ ہوتا تھا) اور باقی کھیت محفوظ رہتا تھا اور کبھی باقی کھیت پر کوئی آفت آ جاتی تھی اور وہ حصہ محفوظ رہتا تھا تو ہمیں اس کی ممانعت کر دی گئی اور سونا یا چاندی (کرایہ میں دینا) اس وقت (رائج) نہ تھا۔
|