کاشتکاری کا بیان खेती-बाड़ी के बारे में کھیتی (کی حفاظت) کے لیے کتے کا رکھنا (کیسا ہے؟)۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کتا پالتا ہے تو ہر روز اس کی نیکی سے ایک قیراط کم ہوتا رہتا ہے سوائے اس کتے کے جو کھیتی یا جانوروں (کی حفاظت) کے لیے رکھا جائے۔“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہی ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سوائے بکریوں یا کھیتی یا شکار کے (محافظ) کتے کے۔“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہی ایک دوسری روایت میں یوں منقول ہے: ”سوائے شکار اور مویشیوں کے (محافظ) کتے کے۔“
|