بارش طلب کرنے کا بیان बारिश के लिए नमाज़ के बारे में جامع مسجد میں بھی بارش کی دعا مانگنا۔ “ मस्जिद में भी बारिश की दुआ मांगना ”
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی حدیث اس شخص کے بارے میں، جو کہ مسجد میں داخل ہوا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر خطبہ فرما رہے تھے پس اس نے عرض کی کہ بارش کے لیے دعا مانگیں، پہلے کئی مرتبہ گزر چکی ہے (دیکھئیے کتاب: جمعہ کا بیان۔۔۔ باب: جمعہ کے دن خطبہ میں بارش کے لیے دعا مانگنا) اور اس روایت میں ہے کہ (انس رضی اللہ عنہ) کہتے ہیں کہ اللہ کی قسم! ایک ہفتہ ہم نے آفتاب (کی شکل) نہیں دیکھی تھی پھر آئندہ جمعہ میں ایک شخص اسی دروازے سے (مسجد میں) حاضر ہوا اور (اس وقت) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے (جمعہ کا) خطبہ دے رہے تھے پس وہ شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھڑا ہو گیا اور اس نے عرض کی کہ یا رسول اللہ! (لوگوں کے) مال (پانی کی کثرت سے) خراب ہو گئے اور راستے بند ہو گئے لہٰذا آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کیجئیے کہ بارش کو روک دے۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے، اس کے بعد کہا: ”اے اللہ! ہمارے آس پاس بارش برسا اور ہم پر نہ برسا، ٹیلوں، پہاڑوں، پہاڑیوں، میدانوں، وادیوں اور درختوں کی جڑوں میں بارش برسا۔“ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے یہ کہتے ہی) بارش بند ہو گئی اور ہم لوگ دھوپ میں چلنے پھرنے لگے۔
|