اللباس والزينة واللهو والصور لباس، زینت، لہو و لعب، تصاویر पहनना ओढ़ना, सजना संवरना, खेलकूद और तस्वीरें سفید بالوں کو رنگنا “ सफ़ेद बालों को रंगना ”
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بہترین چیز جس سے بالوں کی سفیدی کو بدلا جا سکتا ہے، وہ مہندی کے پتے اور کتم ہیں۔“
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بالوں کی سفیدی بدل دیا کرو اور یہودیوں اور عیسائیوں سے مشابہت اختیار نہ کرو۔“
سیدنا عقبہ بن عبد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بالوں کی سفیدی کو بدل دینے کا حکم دیتے تھے، تاکہ عجمی لوگوں کی مخالفت ہو۔
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سفید داڑھیوں والے انصاریوں کے پاس آئے اور فرمایا: ”اے انصاریوں کی جماعت! (اپنے سفید بالوں کو) سرخ یا زرد کر لو اور اہل کتاب کی مخالفت کرو۔“ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! بیشک اہل کتاب اپنی داڑھیاں کاٹتے ہیں اور مونچھیں بڑھاتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنی داڑھیاں بڑھاؤ اور مونچھیں کاٹو اور اہل کتاب کی مخالفت کرو۔“ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! بے شک اہل کتاب چمڑے کے موزے پہنتے ہیں اور جوتے نہیں پہنتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم جوتے بھی پہنو اور موزے بھی اور اہل کتاب کی مخالفت کرو۔“
|