اللباس والزينة واللهو والصور لباس، زینت، لہو و لعب، تصاویر पहनना ओढ़ना, सजना संवरना, खेलकूद और तस्वीरें سرمہ ڈالنے کے آداب “ सुरमा लगाने के नियम ”
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی آدمی سرمہ ڈالے تو طاق (سلائیوں) سے سرمہ ڈالے اور جب کوئی آدمی پتھروں سے استنجا کرے تو وہ بھی طاق (پتھروں) سے استنجا کرے۔“
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دائیں آنکھ میں تین دفعہ اور بائیں آنکھ میں دو دفعہ سرمہ ڈالتے تھے۔
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم طاق (سلائیوں) سے سرمہ ڈالتے تھے۔
|