اللباس والزينة واللهو والصور لباس، زینت، لہو و لعب، تصاویر पहनना ओढ़ना, सजना संवरना, खेलकूद और तस्वीरें سادگی ایمان کا حصہ ہے “ सादगी ईमान का भाग है ”
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شکستہ حالی بھی ایمان میں سے ہے۔“ یعنی قصداً راحت و لذت اور خوشحالی کو ترک کرنا۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورتوں کے لیے دو چیزوں سے ہلاکت ہے: سونا اور معصفر۔“
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کنبے کو زیور اور ریشم سے منع کرتے تھے اور فرماتے تھے: ”اگر تم جنت کا زیور اور ریشم پہننا پسند کرتے ہو، تو پھر دنیا میں نہ پہنا کرو۔“
|