بَابُ مَا جَاءَ فِي صَوْمِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے روزوں کا بیان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کون سے اعمال پسند تھے؟
ابوصالح فرماتے ہیں کہ ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا اور سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا گیا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاں کون سا عمل زیادہ پسندیدہ تھا؟ تو انھوں نے فرمایا: ”جسے ہمیشہ کیا جائے خواہ وہ تھوڑا ہی کیوں نہ ہو۔“
تخریج الحدیث: «صحيح» :
«(سنن ترمذي: 2856، وقال: حسن صحيح غريب)، مسند احمد (32/6، 289)» اس روایت کی سند میں سلیمان الاعمش مدلس ہیں اور سماع کی صراحت نہیں، لیکن شواہد کے ساتھ یہ حدیث صحیح ہے۔ مثلاً دیکھئے حدیث سابق: 310 |