بَابُ مَا جَاءَ فِي صَوْمِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے روزوں کا بیان شعبان کے روزے کثرت سے رکھنا
ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے وہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جس کثرت کے ساتھ شعبان میں روزے رکھتے، اس کثرت کے ساتھ کسی دوسرے مہینہ میں نہیں رکھتے تھے۔
تخریج الحدیث: «سنده صحيح» :
«صحيح بخاري (1969)، صحيح مسلم (1156)، موطأ امام مالك (رواية يحييٰ 309/1 ح 695، رواية ابن القاسم: 424)» |