بَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَةِ كَلَامِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الشِّعْرِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اشعار کہنے کا انداز ایک رجزیہ شعر
سیدنا جندب بن سفیان البجلی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلی کو ایک پتھر لگا جس سے وہ زخمی ہو گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو تو ایک انگلی ہی ہے جو خون آلود ہو گئی اور جو تکلیف تجھے پہنچی وہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں ہی ہے۔“
تخریج الحدیث: «سنده صحيح» :
«(سنن ترمذي: 3345، وقال: حسن صحيح)، صحيح بخاري (4951)، صحيح مسلم (1796، 1797)»
اسود بن قیس نے سیدنا جندب بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ سے اسی کی مثل روایت کی ہے۔
تخریج الحدیث: «سنده صحيح» :
«(سنن ترمذي: 3345، وقال: حسن صحيح)، صحيح بخاري (4951)، صحيح مسلم (1796، 1797)» |