بَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَةِ كَلَامِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الشِّعْرِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اشعار کہنے کا انداز حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا پسندیدہ شعر
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کلام بھی شاعر نے کہا اس میں سب سے سچا کلام لبید کا یہ قول ہے۔ «الا كل شيء ما خلا الله باطل» خبردار! اللّٰہ تعالیٰ کے سوا ہر چیز باطل (فانی) ہے“، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور قریب تھا کہ امیہ بن ابی صلت مسلمان ہو جاتا۔“
تخریج الحدیث: «صحيح» :
«(سنن ترمذي: 2849 وقال: حسن صحيح)، صحيح بخاري (6489)، صحيح مسلم (2256)» |