بَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَةِ كَلَامِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الشِّعْرِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اشعار کہنے کا انداز عرب شعراء میں سے کس کا شعر سب سے اچھا ہے
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے اچھا شعر جو عرب لوگوں کی زبان پر ادا ہوا وہ لبید کا یہ کلام ہے: «الا كل شيء ما خلا الله باطل» خبر دار! اللہ تعالیٰ کے علادہ ہر چیز باطل (فانی) ہے۔“
تخریج الحدیث: «صحيح» :
دیکھئے حدیث سابق: 241 |