بَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَةِ إِدَامِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سالن کا بیان سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کا ولیمہ کھجوروں اور ستو سے ہوا
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ صفیہ (صفیہ بنت حیی) رضی اللہ عنہا کا ولیمہ کھجور اور ستو سے کیا۔
تخریج الحدیث: «صحيح» :
«سنن ترمذي: 1095. 1096، وقال: حسن غريب. سنن ابن ماجه: 1909. سنن ابي داود: 3744» اس روایت کی سند امام ابن شہاب الزہری کے عنعنے کی وجہ سے ضعیف ہے، لیکن صحیح بخاری (371) اور صحیح مسلم (1365) وغیرہما میں اس کے شواہد موجود ہیں۔ دیکھئے: [مسند الحميدي بتحقيقي:1194] |