بَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَةِ إِدَامِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سالن کا بیان آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو میٹھی چیز اور شہد پسند تھا
ام المؤمنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے وہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو میٹھا اور شہد بہت پسند تھا۔
تخریج الحدیث: «سنده صحيح» :
«سنن ترمذي: 1831، وقال: حسن صحيح غريب. صحيح بخاري: 5431. صحيح مسلم: 1474» |