بَابُ مَا جَاءَ فِي صِفَةِ إِدَامِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سالن کا بیان مسجد میں کھانا کھانا جائز ہے
سیدنا عبد اللہ بن حارث رضی اللہ عنہ سے مروی ہے وہ فرماتے ہیں کہ ہم نے مسجد میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بھنا ہوا گوشت کھایا۔
تخریج الحدیث: «سنده ضعيف» :
«سنن ابن ماجه: 3311» اس روایت کی سند میں وجہ ضعف یہ ہے کہ ابن لہیعہ آخری عمر میں اختلاط کا شکار ہو گئے تھے اور ان کا اس حدیث کو اختلاط سے پہلے بیان کرنا ثابت نہیں۔ دیکھئیے: [انوار الصحيفه ص 495] |