بَابُ مَا جَاءَ فِي لِبَاسِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لباس کا بیان آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا سرخ جوڑا
عون بن ابی حجیفہ رحمہ اللہ اپنے والد محترم (سیدنا ابوحجیفہ رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سرخ رنگ کا حُلّہ زیب تن کیا ہوا تھا، گویا کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک پنڈلیوں کی چمک دیکھ رہا ہوں۔ سفیان فرماتے ہیں: میرے خیال میں وہ یمن کی بنی ہوئی دھاری دار چادر تھی۔
تخریج الحدیث: «صحيح» :
«(سنن ترمذي: 197، وقال: حسن صحيح)، صحيح مسلم (503)، من حديث سفيان الثوري به و صرح بالسماع عنده و تابعه جماعة»
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں کہ میں نے انسانوں میں سے کسی ایک کو بھی سرخ جوڑے میں ملبوس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ خوبصورت نہیں دیکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کےجمہ بال (زلف مبارک) کندھوں کےقریب تھے۔
تخریج الحدیث: «صحيح» :
«صحيح بخاري (5901) من حديث اسرائيل بن يونس، صحيح مسلم (2337) من حديث ابي اسحاق السبيعي به» نیز دیکھئیے حدیث سابق: 3 |