بَابُ مَا جَاءَ فِي لِبَاسِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لباس کا بیان آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قمیص کے بٹن
سیدنا معاویہ بن قرۃ اپنے باپ قرۃ بن ایاس سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: میں رسول الله صلی الله علیہ وسلم کے پاس بیعت کے لئے مزینہ قبیلے کے ایک گروہ کے ساتھ آیا (میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قمیص مبارک کھلی ہوئی تھی یا فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قمیص کا بٹن کھلا ہوا تھا تو میں نے اپنا ہاتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قمیص کے گریبان میں داخل کیا تو میں نے مہر نبوت کو چھو لیا۔
تخریج الحدیث: «سنده صحيح» :
«(سنن ابي داود: 4082)، (سنن ابن ماجه: 3578)، صحيح ابن حبان (الاحسان: 5428، دوسر انسخه: 5452)» |