بَابُ مَا جَاءَ فِي لِبَاسِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لباس کا بیان نیا کپڑا پہننے کی دعا
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی نیا کپڑا زیب تن فرماتے تو اس کو اس نام سے موسوم فرماتے، جیسے عمامہ، قمیص یا چادر، پھر (یہ دعا) پڑھتے: «اللهم لك الحمد كما كسوتنيه، اسالك خيره و خير ما صنع له، و اعوذبك من شره و شرما صنع له» ”اے اللہ! ہر قسم کی تعریف تیرے لیے ہے جس طرح تو نے مجھے یہ پہنایا ہے میں تجھ سے اس کی خیر اور اس چیز کی خیر جس کے لئے یہ بنایا گیا ہے مانگتا ہوں، اور میں تجھ سے اس کے شر اور جس چیز کے لئے بنایا گیا اس کے شر سے پناہ مانگتا ہوں۔
تخریج الحدیث: «سنده صحيح» :
«(سنن ترمذي:1767، وقال: حسن غريب صحيح)، (سنن ابي داود: 4020)»
اسی طرح دوسری سند بھی آتی ہے یعنی ہشام بن یونس، قاسم بن مالک مزنی سے، وہ جریری سے، وہ ابونضرۃ سے، وہ سیدنا ابوسعید خدری سے یہی روایت بیان کرتے ہیں۔
تخریج الحدیث: «سنده صحيح» :
«(سنن ترمذي:1767، وقال: حسن غريب صحيح)، (سنن ابي داود: 4020)» |