زہد سے متعلق مسائل परहेज़गारी के बारे में ایک دوسرے سے اللہ کے لئے محبت کرنے کی فضیلت “ आपस में अल्लाह के लिए मुहब्बत करने की फ़ज़ीलत ”
ابوادریس الخوالانی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں دمشق کی مسجد میں داخل ہوا تو چمکتے دانتوں والا ایک نوجوان دیکھا اور لوگ اس کے پاس (جمع) تھے، جب کسی چیز میں ان کا اختلاف ہوتا تو اس کی طرف رجوع کرتے اور اس کی رائے (فیصلے) کی طرف رجوع کرتے۔ میں نے پوچھا: کہ یہ کون ہے؟ تو کہا گیا: یہ معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ ہیں۔ پھر اگلی صبح میں جلدی آیا تو دیکھا کہ وہ مجھ سے بھی پہلے آ کر نماز پڑھ رہے تھے۔ میں نے ان کا انتظار کیا، وہ جب نماز سے فارغ ہوئے تو میں نے ان کے سامنے آ کر انہیں سلام کیا پھر کہا: اللہ کی قسم! میں آپ سے اللہ کے لئے محبت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا: کیا اللہ کی قسم سے؟ میں نے کہا: اللہ کی قسم سے! انہوں نے کہا: کیا اللہ کی قسم سے؟ میں نے کہا: اللہ کی قسم سے! تو انہوں نے میری چادر کا کنارہ (پلو) پکڑ کی اپنی طرف کھینچا اور فرمایا: تمہارے لئے خوشخبری ہے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ اللہ فرماتا ہے: میری محبت ان دو آدمیوں کے لئے واجب ہو گئی جو ایک دوسرے سے میری وجہ سے محبت کرتے ہیں اور مجلس میں میرے لئے بیٹھتے ہیں اور میرے لئے ایک دوسرے کی زیارت کرتے ہیں اور میرے لئے ایک دوسرے پر مال خرچ کرتے ہیں۔
تخریج الحدیث: «414- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 953/2، 954ح 1843، ك 51 ب 5 ح 16) التمهيد 124/21،125، الاستذكار: 1779، و أخرجه أحمد (233/5) وعبد بن حميد (125) من حديث مالك به وصححه ابن حبان (المورد: 2510) الحاكم (168/4-170) عليٰ شرط الشيخين ووافقه الذهبي.»
|