زہد سے متعلق مسائل परहेज़गारी के बारे में جس سے اللہ تعالیٰ محبت کرے “ जिस से अल्लाह तआला मुहब्बत करे ”
اور اسی سند کے ساتھ (سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب اللہ کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو کہتا ہے: اے جبریل! میں فلاں سے محبت کرتا ہوں تم بھی اس سے محبت کرو تو جبریل علیہ السلام اس سے محبت کرتے ہیں پھر وہ آسمان والوں میں منادی کرتے ہیں کہ سنو! بے شک اللہ فلاں شخص سے محبت کرتا ہے تم بھی اس سے محبت کرو تو آسمان والے اس شخص سے محبت کرتے ہیں پھر اسے زمین میں (اہل ایمان کے نزدیک) مقبولیت حاصل ہوتی ہے۔ اور جب (اللہ) کسی شخص سے بغض کرتا ہے تو۔۔۔“ امام مالک نے فرمایا: میرا خیال ہے کہ اسی طرح کی بات بغض کے بارے میں بھی ہے۔ یعنی اللہ اس سے بغض کرتا ہے۔
تخریج الحدیث: «446- متفق عليه، الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 953/2 ح 1842، ك 51 ب 5 ح 15) التمهيد 237/21، الاستذكار: 1778، و أخرجه مسلم (2637/157) من حديث مالك به ورواه البخاري (7485) من حديث ابي صالح به.»
|